ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فضائی آلودگی سے ٹریفک اہلکاروں کی صحت کو خطرہ:این ایچ آر سی کا مرکز، ریاستوں کو نوٹس

فضائی آلودگی سے ٹریفک اہلکاروں کی صحت کو خطرہ:این ایچ آر سی کا مرکز، ریاستوں کو نوٹس

Tue, 30 Jan 2018 12:23:47    S.O. News Service

نئی دہلی ، 29 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی وجہ سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی صحت پرخطرے کو لے کر مرکزی داخلہ سکریٹری اور تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔کمیشن نے کہااین ایچ آر سی نے ملک بھر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی صحت کے حقوق کے معاملے کو اٹھانے والی ایک شکایت پر نوٹس لیا۔بیان میں کہا گیاکہ مبینہ طور پر فضائی آلودگی ان کی زندگی بھر پر اثر ڈال رہی ہے کیونکہ گاڑی آلودگی ان کے سانس اور تولیدی نظام کو متاثر کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ این ایچ آر سی نے مرکزی داخلہ سکریٹری اور تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو نوٹس جاری کئے اور 8 ہفتوں کے اندر ان سے تفصیلی جواب مانگا گیا۔اس میں کہا گیا ہے سب سے زیادہ ریاستی حکومتیں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اضافی بھتے یا صحت سہولیات دستیاب نہیں کرا رہی ہے۔این ایچ آر سی نے کہاکہ اگر مقررہ وقت کے اندرجواب موصول نہیں ہوتا ہے تو کمیشن انسانی حقوق کے تحفظ کے ایکٹ، 1993کی دفعہ 13 کے تحت کارروائی کے لئے مجبور ہوگی۔


Share: